حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکہ: تین مجرموں کو پانچ پانچ بار سزائے موت کا حکم

اردو نیوز  |  Mar 07, 2023

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تین مجرمان کو پانچ پانچ  بار سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔

منگل کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے وکلا کے ملزمان کے بیانات پر بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

ملزمان میں سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ مجرموں کے خلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے جبکہ پراسیکیوشن کے تمام گواہان شہادت قلمبند کرا چکے ہیں۔

ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے اور اس مقدمے میں چار  مجرموں کو پہلے ہی 9، 9 مرتبہ سزائے موت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل اہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں حافظ سعید کی رہائش گاہ کے باہر بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں تین افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے درج کیا تھا۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More