سلطانز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے پہاڑ جیسا ہدف

ہم نیوز  |  Mar 07, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 206 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا، رضوان اور شان نے پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت داری بنائی۔ اس موقع پر رضوان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رضوان کی وکٹ گرنے کے بعد رائلی روسوو بھی جلدی شان کا ساتھ چھوڑ بیٹھے اور 15 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر ٹم ڈیوڈ اور شان کے درمیان 88 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، شان 75 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے جب کہ ٹم ڈیوڈ نے 27 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اسلام آباد کے کپتان شاداب خان اور محمد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیمیں🚨 TOSS UPDATE 🚨 elect to field.

Follow ball-by-ball updates: #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvMS pic.twitter.com/o4cJxo7avH

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More