مہنگائی کے ذمہ دار پی ڈی ایم، اکثریت عمران خان کیساتھ، پاکستانی نئی سیاسی جماعت کےبھی منتظر

ہم نیوز  |  Mar 07, 2023

ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے، گیلپ سروے میں پاکستانیوں نے اپنی رائے دے دی، پاکستانیوں کی اکثریت نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، نصف سے زیادہ پاکستانی ایماندار سیاستدانوں پر مشتمل کیس نئی سیاسی جماعت کے منتظر ہیں۔

گیلیپ نے پاکستان کے حوالےسے نئی نمائندہ سروے رپورٹ جاری کردی۔عوام کی اکثریت نے پی ڈی ایم کو مہنگائی اور معاشی عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دےدیا۔

گیلپ سروے کے مطابق 62 فیصد عوام کے مطابق مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان نہیں ، پی ڈی ایم ہے ، رپورٹ کے مطابق،پاکستانی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے، ہر پانچ میں سےایک گھر میں چھ ماہ کے دوران کوئی نہ کوئی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے 61 فیصد عوام عمران خان کے حق میں ہیں اور ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ چھتیس فیصد افراد نے نواز شریف اور بلاول بھٹو کو بہتر قراردیا۔

گیلپ سروے کے مطابق  چونتیس فیصد لوگوں نے مریم نواز کے حق میں رائے دی، ستائس فیصد عوام آصف زرداری کے ساتھ  ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کےحق میں بتیس فیصد اور مولانا فضل الرحمان کے حق میں اکتیس فیصد عوام نے رائے دی۔

گیلیب سروے کے مطابق نصف سے زیادہ پاکستانی ایماندار سیاستدانوں پر مشتمل کیس نئی سیاسی جماعت کے منتظر ہیں،53فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر ایماندار سیاستدانوں اور ٹیکنوکریٹس پر مشتمل نئی سیاسی جماعت بنی تو وہ اپنی موجود جماعت کو چھوڑ دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 61 فیصد پاکستانی نواز شریف کی وطن واپسی کی خواہشمند ہیں۔مسلم لیگ ن کے 91% ووٹرز بھی چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس آجائیں، ستاون فیصد لوگوں نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ۔

سروے چاروں صوبوں میں تقریباً 2000 جواب دہندگان کے ساتھ کیا گیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More