پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لیے، شاہد خٹک

ہم نیوز  |  Mar 07, 2023

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا ہے،بی آر ٹی منصوبے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ نیب نے بی آر ٹی پر کام کیا تو پرویز خٹک عدالت چلے گئے، ٹرانس پشاور کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور کے سی ای او ہماری اجازت کے بغیر اور سیکریٹری کی مہربانی سے باہر گئے،ٹرانس پشاور سی ای او کا استعفیٰ ٰمنظور نہیں ہوا لیکن سیکریٹری کو ان کے بارے میں علم تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More