جنرل (ر) باجوہ یا جنرل فیض بارے کوئی بات نہیں کی، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

ہم نیوز  |  Mar 07, 2023

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جنرل (ر) باجوہ یا جنرل فیض سے متعلق کسی بھی گفتگوکی تردید کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ یا فیض سے متعلق گزشتہ روز کوئی بات نہیں کی،جو صاحب بیان مجھ سے منسوب کر رہے ہیں وہ باز رہیں۔

میں نے اتنا کہا تھا کہ میں بے خوف آدمی ہوں، صحافی نے بار بار پوچھا کہ کسی کے پریشر میں کیا،میں نے کہا میں کسی کا پریشر نہیں لیتا بلا خوف خطر فیصلے کرتا تھا۔

سابق جسٹس کا کہنا تھا کہ میں نے رکاوٹیں ختم کرنے سے متعلق پاکستان میں احکامات دیے تھے، اسلام آباد میں بڑے گھر والوں کے دفاتر کے پاس رکاوٹیں ختم کروائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس وقت جنرل فیض سربراہ تھے مجھ سے درخواست کرنے آئے تھے، میں نے واضح کہا تھا کہ پاکستان کے کسی حصے کو نوگو ایریا نہیں بننے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھی راستہ کلیئر کروایا تھا،بڑے گھر والوں نے 10 یوم کی مہلت مانگی تھی،میں نے کسی کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کیے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قانون کے آگے سب کو سرنگوں کیا، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More