رحمتوں و برکتوں سے جھولیاں بھرنے کیلئے شب برأت کا خاص عمل

ہم نیوز  |  Mar 07, 2023

2 رکعت نفل حاجت کی نیت سے پڑھیں اور ہر سجدے میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کے بعد آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْن 40،40 مرتبہ پڑھیں۔

نفل پڑھنے کے بعد 3 تسبیحات آیت کریمہ کی پڑھیں اور پھر خوب گڑ گڑا کر دعا کریں۔ آج رات شب برأت اس عمل کو ضرور کریں اور رحمتوں و برکتوں سے جھولیاں بھر لیں۔

روزانہ بھی پڑھیں صبح وشام پڑھیں۔ مشکلات بیماریاں، جادو جنات اور کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے اس عمل کو کر سکتے ہیں۔

حضرت عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ خیر کو چار راتوں میں خوب بڑھاتے ہیں۔

عید الاضحی کی رات، عید الفطر کی رات، شعبان کی پندرہویں رات اور چوتھی نویں ذی الحجہ کی رات۔ ان تمام راتوں میں صبح کی اذان تک خیر و برکت کا نزول ہوتا رہتا ہے۔ (ابن ماجہ)

حضرت معاذ ابن جبلؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شعبان کی پندرہویں شب میں اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اپنی ساری ہی مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے، سوائے شرک کرنے والے اور کینہ رکھنے والے کے۔ (طبرانی، بیہقی)

شب برأت رحمتوں،برکتوں،مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت والی مقدس رات ہے،عوام اس عظمت اور برکت والی مقدس رات میں ملک کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More