بھارت، وطن کی خاطر قربان افراد کے اہلخانہ پر پولیس کا بدترین تشدد

ہم نیوز  |  Mar 07, 2023

نئی دہلی: وطن کی خاطر قربانی دینے والے افراد کے اہلخانہ پربھارتی پولیس کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے وطن کی خاطر جان دینے والوں کے اہلخانہ کو سڑکوں پر خوار کرایا جا رہا ہے۔ پلوامہ میں مرنے والے بھارتیوں کے خاندانوں، بیواؤں پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا۔

پلوامہ حملے میں مرنے والے جوانوں کی بیواؤں سے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر حکومت کے خلاف جے پور میں احتجاج جاری ہے۔ بیواؤں کی طرف سے مُودی سرکار کو جان سوزی کی دھمکی بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ راجستھان کے شہر جے پور میں ملک کے لیے قربانی دینے والے اہلکاروں کی بیواؤں کا احتجاج گزشتہ 5 روز سے جاری ہے۔ مودی سرکار نے پلوامہ حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کے لواحقین کے لیے نقد رقوم، سرکاریاں نوکریاں اور گھر دینے کا اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More