انٹرنیٹ کی بندش، 24 ارب ڈالر کا نقصان

ہم نیوز  |  Mar 07, 2023

اسلام آباد: دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی بندش سے عالمی معیشت کو 24 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان سمیت 23 ممالک میں 114 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا جس کی وجہ سے عالمی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں 50 ہزار گھنٹے سے زائد انٹرنیٹ بند رکھا گیا اور انٹرنیٹ کی بندش سے دنیا بھر میں 71 کروڑ افراد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

روس کو 2 کروڑ 16 لاکھ، ایران کو 77 کروڑ 30 لاکھ اور قازقستان کو 41 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More