حج پالیسی 2023 منظور، سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 11 لاکھ سے زائد

ہم نیوز  |  Mar 06, 2023

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے حج پالیسی 2023 کے تحت سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے، حکومت حج آپریشن کیلئے 9 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گی۔

اس حوالے سے ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کردہ حج پالیسی 2023 کی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی حج پالیسی کے مطابق سال 2023 کے لیے پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے جسے سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے درمیان یکساں تقسیم کیا جائے گا۔

شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں میں سے ہر ایک کو 50 فیصد کا کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لیے مختص کیا جائے گا، سال 2023 کے لیے شمالی علاقے کے لیے عبوری حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار روپے جب کہ جنوبی علاقے کیلئے 11 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے منعقدہ اجلاس میں ساتویں مردم و خانہ شماری کیلئے 24 ارب روپے کے بجائے 12 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور نیشنل پارٹی گریجوایشن پروگرام کے لیے 3 ارب24 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی۔

حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج کوٹہ پر پابندی لگا دی

ای سی سی نے منعقدہ اجلاس میں مقامی سطح پر سولر پینلز اور دیگر آلات کی مینوفیکچرنگ پالیسی 2023 اور سال 2023 کیلئے درکار یوریا کا تخمینہ لگانے سے متعلق سمریاں مؤخر کردیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More