شہباز شریف 72 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Mar 06, 2023

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف 72 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ سارے ججز کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے زمان پارک لاہور میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ ملاقات جاری رہی، میں عمران خان کے مشکل وقت کا ساتھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بیوقوف اور پاگل ہوگا جو عمران خان کو گرفتارکرے گا، اس سے عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا، قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں۔

شیخ رشید نے کہا عمران خان بدھ کو عظیم الشان ریلی نکالیں گے، پی ٹی آئی کی لاہور ریلی میں شرکت کروں گا، حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا عمران خان اور میری خواہش ہے پورے ملک میں انتخابات ہوں، سکندر سلطان راجہ الیکشن کا شیڈول جاری کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More