عمران خان کو گرفتار کرنے سے بہتر ہے انہیں دوڑائیں، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Mar 06, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے بہتر ہے انہیں دوڑائیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران کی سیاسی بزدلی سے تو حکومت کو فائدہ ہے، گزشتہ روز قوم نے عمران خان کی بزدلی دیکھی۔

عمران خان گرفتار ی سے چھپ رہے تھے، ان کا کہنا تھا شبلی فراز کہتے ہیں کہ عمران خان یہاں نہیں ہیں، حقیقت میں عمران خان وہیں سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ جہاں بھی اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں چھوٹے موٹے اختلاف ہوتے ہیں، اختلافات باہمی گفتگو سے حل ہو جاتے ہیں، پیپلز پارٹی وزرانے ہمیشہ اتحادی حکومت کا ساتھ دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More