ہم نیوز | Mar 06, 2023
جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا۔
ٹم ڈیوڈ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سلطانز کا اسکواڈ جوائن کیا،ٹم ڈیوڈ آخری تین لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے لیے ملتان سلطانز کو دستیاب ہوں گے۔
ملتان سلطانز پی ایس ایل میں اگلا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ سے 7 مارچ کو کھیلے گی۔ ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More