میاں بیوی نے اپنے بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر پی لیا

ہم نیوز  |  Mar 06, 2023

بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں میاں بیوی نے مل کر پہلے دونوں بچوں کو زہر دیا، ان کو مارنے کے بعد خود بھی زہر پی لیا۔

مہنگائی اور بے روزگاری نے پورے خاندان کی جان لے لی، میاں بیوی کام نہ ملنے کی وجہ سے تین ماہ سے مکان کا کرایہ نہیں دے پا رہے تھے۔

مالک مکان نے کرایہ نہ دینے پر گھر خالی کرنے کا حکم صادر کر رکھا تھا، اوپر سے واپڈا والوں نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی۔

ایک تو بے روزگاری اور مہنگائی اوپر سے بجلی کا بل 17 ہزار پانچ سو بھیج دیا، بل جمع نہ کرانے پر واپڈا والے میٹر اتار کر لے گئے۔

خالی جیب شدید کرب میں مبتلا والدین سے اسی اثناء میں بچوں نے دودھ لانے کی ضد کی لیکن وہ ان کی یہ خواہش پوری نہ کر سکے۔

آخر کار انہوں نے زندگی کا قصہ تمام کرنے کا فیصلہ کر لیا اور پہلے اپنے دونوں بچوں کو زہر دے کر موت کی نیند سلایا اور پھر خود بھی زہر کھا کرموت کو گلے لگا لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More