پی ٹی آئی کا عمران خان کی تقاریر پر پابندی عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 05, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی تقاریر و بیانات نشر کرنے پر عائد کردہ پابندی عدالت میں چیلنج کرنے کا  اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نےعمران خان کی تقاریر اور بیانات کو ٹی وی پرچلانے پہ پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی کے حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے، تقاریر پر پابندی لگا کر عمران خان کی آوازدبانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ٹھگوں کی حکومت مکمل گھبرا چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More