پی ایس ایل8: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 05, 2023

راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت پر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

🚨 TOSS UPDATE 🚨 elect to field.

Follow ball-by-ball updates: https://t.co/8A9k0IuyTF #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvQG pic.twitter.com/RjWokqJdfB

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2023

میچ کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا ہے ہم ہدف کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس لیے پہلے باؤلنگ کریں گے۔

پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی: وزیر اعظم کی نجم سیٹھی کو تعاون کی یقین دہانی

اس میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے رحمان اللہ گربازاور فاروقی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل کی جگہ نجیب اللہ اور حفیظ  کی جگہ عمر اکمل کو شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، رحمٰن اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، اعظم خان (کپتان)، آصف علی، مبشر خان، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی، حسن علی اور رومان رئیس میدان میں ہیں۔

کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی سرفراز احمد(کپتان)، یاسر خان، ول اسمیڈ، نجیب اللہ زدران، محمد نواز، سرفراز احمد، افتخار احمد، عمر اکمل، اوڈین اسمتھ، عمید آصف، نوین الحق اور نسیم شاہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 6 میں سے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

پی ایس ایل8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آخری میچ اعظم خان اور فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More