سیلاب متاثرین سے وعدے پورے نہ کیے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائے گا: بلاول بھٹو

اردو نیوز  |  Mar 05, 2023

پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’اگر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے وزارتوں میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں سیلاب زدگان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وفاقی حکومت نے امداد کا جو اعلان کیا گیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت نے 4 ارب 70 کروڑ  روپے کی امداد کا وعدہ کیا تھا، وہ پورا کیا جائے گا۔‘

’وفاقی حکومت کی ترجیح سیلاب متاثرین ہونے چاہئیں۔ ہم وزیراعظم صاحب سے بھی بات کریں گے اور قومی اسمبلی میں بھی یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہمارا مقابلہ غربت اور مہنگائی سے ہے۔ ہمارا مقابلہ کسی کٹھ پتلی یا سلیکڈ سے نہیں ہے۔‘

انہوں نے ڈیجیٹل مردم شماری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ جائز اور صحیح مردم شماری ہو۔‘

’اگر وفاقی حکومت مردم شماری سے متعلق پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ سندھ کے تحفظات کو نہیں سنتی تو ہم اس سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے۔‘ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More