نوٹس میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں، شاہ محمود

ہم نیوز  |  Mar 05, 2023

 لاہور: تحریک اںصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا نوٹس دیکھ کر موصول کر لیا ہے لیکن نوٹس میں گرفتاری کا کوئی حکم نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا وہ پہنچے ہیں، ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ محتاط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارا ردعمل بھی سیاسی ہوگا۔ عمران خان نے اپنے گزشتہ خطاب میں مفاہمت کی بات کی اور بتا دیا میرے مفاد سے بڑا مفاد پاکستان کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی شک نہیں عمران خان کی جان کو خطرہ تھا اور خطرہ ہے جبکہ سب سے تشویشناک چیز عمران خان کی سیکیورٹی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل گورنر کے پی کو الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی، کیونکہ اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو گورنر عدالت کی توہین کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More