یہ عمران خان کی جان لینا اور امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Mar 05, 2023

 فواد چودھری  کا کہنا ہے کہ  حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔  اور عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر پہلے اسلام آبادپولیس زمان پارک پہنچی۔عمران خان پر 74مقدمے ہیں۔ایک ہی وقت میں بہت سے کیسزمیں عدالت کے سامنے پیش ہونا ممکن نہیں۔

ان کا  کہنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں ملک کے حالات خراب کرکے الیکشن سے بچا جائے۔یہ اس طرح کامسئلہ کھڑا کرکے امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کی کال دیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی  فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔نااہل حکومت کو خبردار کرتا ہوں وہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں۔حکومت ہوش سے کام لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More