عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

ہم نیوز  |  Mar 05, 2023

اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیےلاہور پہنچ گئیں۔اسلام آبادپولیس کا کہنا ہے کہ  عدالت کے حکم پرعمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچی ہے۔عمران خان کو عدالت کے حکم پر گرفتار کیا جائے گا۔

 

عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل غیر حاضر رہے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔نااہل حکومت کو خبردار کرتا ہوں وہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں۔حکومت ہوش سے کام لیں۔

حماد اظہر نے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی اپیل کردی۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More