رواں سال پہلی ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا خدشہ

ہم نیوز  |  Mar 05, 2023

محکمہ موسمیات نے ملک میں  رواں سال پہلی ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا ہے۔ملک میں  رواں سال پہلی ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا خدشہ ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ مارچ کے علاوہ اپریل اور مئی بھی ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More