پیپلز پارٹی عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہو گئی۔

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی شرط رکھیں گے تو پھر بات چیت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جتنا بھی تلخ لہجہ کیوں نہ ہو سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں، ہم نے کون سا ایسا گناہ کیا ہے جو معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان بولیں تو الیکشن کرائے جائیں، انتخابات کا وقت قریب ہے، جلد پورے ملک میں الیکشن ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More