عمران خان ملک میں ایک بخار کی طرح آیا جس نے بڑی تباہی کی، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں ایک بخارکی طرح آیا جس نے بڑی تباہی کی۔

اپنے بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ایک بزدل رہنما ہے، بنی گالہ کے بعد زمان پارک سے باہر نہیں نکلتا، لیڈر وہ ہوتا ہے جو سب سے پہلے خود جاکر گرفتاری دے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے بیرونی سازش اب ایک نیا فراڈ شروع کیا ہے،جیل بھرو تحریک کوئی مذاق نہیں ،یہ عدالت جاتے ہیں تو جتھے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کہتا ہے برطانیہ کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، کیا وہاں لوگ عدالت میں اس طرح جاتے ہیں،نوازشریف نے 200 پیشیاں بھگتیں مگر ایسے جتھوں کےساتھ عدالت نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا سیاستدان پاکستان کا وزیراعظم بنا یہ ہماری بدقسمتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More