لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین تعینات کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے ساتھ مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے نام کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب لگانے کی سمری منظوری کرلی، ان کی تقرری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔

واضح رہے چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More