قلندرز کا سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، آج کی پچ مختلف لگ رہی ہے۔ٹاس کو نہیں دیکھتے ،اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More