مہنگائی کی شرح 41.07 فیصد ہو گئی

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

ملک میں ہفتہ مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 41.07 ہو گئی۔

مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمتوں کا اثر لامحالہ ہر چیز پر پڑتا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 32 اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

غریب کا تو برا حال ہے لیکن اس مہنگائی سے متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہے، تازہ دودھ، آٹا،گھی، چینی، بکرے کا گوشت، چاول اور نمک کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پیاز، لہسن اور انڈوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More