عمرے کی ادائیگی کیلئے موٹر سائیکل پر آنے والا شخص مسجد الحرام پہنچتے ہی انتقال کر گیا

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر روانہ ہونے والا شخص مکہ مکرمہ پہنچتے ہی وفات پا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 53 سالہ غازی جاسم شہدے کا تعلق شام سے تھا اور وہ موٹر سائیکل پر جرمنی سے مسجد الحرام تک 73 دن میں پہنچے۔

غازی جاسم نے جب اپنا مکہ مکرمہ کی جانب سفر شروع کیا تو سفر میں پیش آنی والی مشکلات اور تجربات کو سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتے رہے۔

غازی جاسم جیسے ہی مسجد الحرام پہنچے ان کا انتقال ہو گیا، ان کی نماز جنازہ یہیں پر ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مکہ مکرمہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک جانب تو ان کے سفر کی تعریف کی جا رہی ہے اور دوسری جانب ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More