چین سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

اسلام آباد: چین کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ چینی بینک نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرکی سہولت کے رول اوور کی منظوری دے دی اور یہ رقم 3 اقساط میں پاکستان کو دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہو چکی ہے۔ ملنے والی رقم سے ملکی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا۔

Formalities completed & Chinese Bank, ICBC approved rollover of US$1.3 billion facility which has been repaid by Pakistan to ICBC in recent months. Facility will be disbursed in 3 instalments, first one of US$500 million has been received by SBP. It will increase forex reserves!

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50)

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل سے سوشل میڈیا پر بہت سے باتیں چل رہی ہیں، ان تمام معاملات پر بات کرنا ضروری ہے، حکومتی اتحاد نے فیصلہ کرنا تھا ریاست کو بچانا ہے یا سیاست کو؟ اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More