دنیا کی 12 بااثر خواتین میں پاکستانی بھی شامل

ہم نیوز  |  Mar 04, 2023

واشنگٹن: امریکی جریدے کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 12 بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی خاتون عائشہ صدیقہ کا نام بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی خاتون عائشہ عمر ماحولیاتی کارکن ہیں اور وہ کلائمیٹ چینج پر ایک مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں۔

امریکی جریدے کی سال 2023 کے لیے سیاست، انسانی حقوق اور آرٹس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی بااثر خواتین کی فہرست میں میکسیکو، برازیل، ایران، یوکرین اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف کی خواتین شامل ہیں اور ان 12 خواتین کو “وومن آف دی ایئر” کا خطاب دیا گیا ہے۔

مذکورہ فہرست میں پاکستانی سماجی و ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کئی ایک جگہوں پر شاعری کے ذریعے اپنے احساسات کی ترجمانی بھی کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

عائشہ صدیقہ کی عمر 24 سال ہے اور انہوں نے بطور ماحولیاتی کارکن 16 سال کی عمر میں ماحولیاتی بقا کے مسئلے کو اجاگر کرنا شروع کیا تھا۔ 2020 میں انہوں نے بطور شریک بانی ایک بین الاقوامی یوتھ کولیشن کی بنیاد بھی رکھی۔ انہوں نے “فاسل فری یونیورسٹی” کے عنوان سے ٹریننگ کورس کا آغاز بھی کیا۔

عائشہ پاکستان میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب پر بھی مشاہدہ کر چکی ہیں جبکہ عائشہ نے گزشتہ سال مصر میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی کلائمیٹ کانفرنس میں بھی شرکت کی اور خطاب کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More