ٹرین کے ذریعے چینی کی ہزاروں بوریاں افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اردو نیوز  |  Mar 03, 2023

پاکستان ایران ٹرین سروس کو چینی کی بیرون ملک سمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بلوچستان کے ضلع چاغی کی انتظامیہ اور کسٹمز نے ٹرین سے 112 ٹن چینی برآمد کر لی۔

حکام کے مطابق ’چینی کی یہ بھاری مقدار کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی ’پاکستان ایران مال برادر ٹرین‘ کے ذریعے چاغی منتقل کی جا رہی تھی جہاں سے اسے آگے افغانستان سمگل کیا جانا تھا۔ 

ٹرین کوئٹہ سے مستونگ اور نوشکی کے اضلاع سے گزرنے کے بعد افغانستان سے متصل ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی پہنچی تو اس پر چھاپہ مارا گیا۔ 

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کی جانب سے کمشنر اور چیف سیکریٹری آفس کو ایک رپورٹ بھیجی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ’ضلعی انتظامیہ نے کسٹمز کے عملے کے ساتھ مل کر نوکنڈی ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی تلاشی لی تو اس کی پانچ بوگیاں چینی سے بھری پائی گئیں۔‘

مجموعی طور پر چینی کے 50 کلو والے 2240 تھیلے برآمد کر کے کسٹمز کے حوالے کر دیے گیے۔

لعی انتظامیہ کے مطابق دو ماہ کے دوران چینی اور کھاد کے 15 ہزار تھیلوں کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی (فوٹو: سکرین گریب)بڑے پیمانے پر چینی اور کھاد کی افغانستان سمگلنگ کی وجہ سے بلوچستان میں ان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس پر صوبائی حکومت نے نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ 

چاغی کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق ’گذشتہ دو ماہ کے دوران چینی اور کھاد کے 15 ہزار تھیلوں کی افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More