پاکستانی تاجر نے اپنی دلہن کو سونے میں تول دیا ؟

ہم نیوز  |  Mar 03, 2023

دبئی: پاکستانی تاجر نے اپنی دلہن کو سونے میں تول کر مہر ادا کردیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دلہن کو سونے میں تولنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل آنے لگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی تاجر کی دلہن سرخ اور سبز رنگ کے لباس میں ملبوس ترازو کے ایک پلڑے میں بیٹھتی ہے جس کے بعد دوسرے پلڑے میں سونا رکھا جاتا ہے جس کے بعد دونوں پلڑے برابر ہو جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dulha.net (@dulhadotnet)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں انجام پانے والی اس شادی کے دولہا نے اپنی دلہن کو اس کے وزن کے برابر سونا بطور مہر دینے کا ارادہ کیا تھا جس کی وجہ سے دلہن کو سونے میں تولا گیا۔

شادی کی تقریب کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جانے لگی، اس ضمن میں اکثریت کا یہ مؤقف تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے تو اس قسم کی ویڈیو اور پیسے کا غیر ضروری استعمال کوئی اچھا تاثر قائم نہیں کر رہا ہے۔ صارفین نے اسے دکھاوے کی ویڈیو بھی قرار دیا۔

یادگار فوٹوشوٹ کی خواہش، دلہا دلہن نے خود کو آگ لی

خبر رساں ادارے کے مطابق حیرت انگیز طور پر بعد میں اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ جو سونا دلہن کو تولنے میں استعمال ہوا وہ جعلی تھا اور سب کچھ جنرل ویڈنگ تھیم کا حصہ تھا جس کا آئیڈیا بالی ووڈ کی فلم جودھا اکبر سے مستعار لیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More