راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
🚨TOSS UPDATE🚨 elected to bat. #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #IUvKK pic.twitter.com/j9WlAJ9aJE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2023
کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اگر میں ٹاس جیت جاتا تو ہم نے بھی پہلے بولنگ ہی کرنی تھی۔
اسلام آباد کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، الیکس ہیلز کے علاوہ رومان رئیس اور مبصر خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پی ایس ایل 8: فخر زمان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا
کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں 5 میچ ہار چکی ہے اور دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔