Getty Images
بالی ووڈ اداکاراور یوٹیوب انفلوئنسر ارشد وارثی اور ان کی اہلیہپر انڈیا کی سٹاک مارکیٹ میںخرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مارکیٹ ریگولیٹر کے مطابق ارشد وارثی سمیت 40 سے زائدافراد پرشیئر مارکیٹ میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں مبینہ ہیرا پھری کے الزامات سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔
ادارے کے بیان کے مطابقچار یوٹیوب چینلز پر ویڈیوز کو مصنوعی طور پر کچھ شیئرز کی قدروں کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
تاہم ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ نے ان تمام الزاماتکی تردید کی ہے۔
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے اپنی تحقیقات میں کہا ہے کہیو ٹیوبر منیش مشرا نے اپنے چینلز دی ایڈوائزر اور منی وائس میںمشہور شخصیات کے زریعے سرمایہ کاروں کو مبینہ طور پر اندو کمپنیوںمیں رقوم لگانےسے متعلق راغب کیا۔
ایسی ہی وڈیوز میڈ کیپکالز اور پروفیٹ یاترا نامی یو ٹیوب چینلز پر بھی اپ لوڈ کی گئیں۔
ادارے کےمطابق ان وڈیوز میںغلط اور گمراہ کن معلومات دے کرسرمایہ کاروں کو راغب کیا گیا کہ وہ ان کے حصص خریدیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے مطابق غیرمعمولی منافع کا جھانسہ دے کر لوگوں کو اپنے شیئرز خریدنے پر آمادہ کرنے کی کوششوں کے الزام میں انافراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایس ای بی آئی کے مطابق تحقیقات میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ ان چینلز کے لاکھوں سبسکرائبرز تھے جنھوں نے ان کی ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے مارکیٹنگ کی مد میں ادائیگیاں کیں اور یہ وڈیوز لاکھوں لوگوں نے دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیے:
نوجوان پرخطر سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں کہ حکام اس بات سے پریشان ہیں
اڈانی کی کاروباری سلطنت کو چند دنوں میں 100 ارب ڈالر کا نقصان کیسے پہنچا؟
’کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے‘ کا الزام: انڈین ارب پتی کی دولت سے دو دن میں 20 ارب ڈالر کا صفایا
قیمتوں میں ہیرا پھیری میں ملوث اداروں نے اپنے اپنے حصص بیچ کر منافع کمایا جبکہ قیمتیں زیادہ تھیں۔
مارکیٹ ریگولیٹر نے سکینڈل کے ذریعےتقریباً 540 ملینانڈین روپوںکے غیر قانونی منافع کو ضبط کر لیا ہے جو انھوں نے لوگوں کو جھانسہ دے کرکمایا تھا۔
انڈین سیکیورٹی ایکسچینج کے مطابق ارشدوارثی نے اس فراڈ میں 29 لاکھ سے زائد جبکہ ان کی اہلیہ ماریا گورٹی نے 37 لاکھ سے زائدروپے کا منافع کمایا۔
دوسری جانب ارشد وارثی نے ان الزامات کے بعد ٹویٹ کی کہ ان کے بارے میں شائع خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔ان کے مطابق ’مجھےاورماریا کو سٹاک مارکیٹ کے بارے میں کچھعلم نہیں تھا اور تیسرے فریق کے مشورے پرہم شردا میں سرمایہ کاری کی اور بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح اپنی زندگی بھر کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
https://twitter.com/ArshadWarsi/status/1631242225496489984?s=20
انڈین اخبار ’منٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق متنازع ویڈیوز اب یوٹیوب پر عوامی طور پر دستیاب نہیں ہیں تاہم یہ وڈیوز ایس ای بی آئی کے ریکارڈ پر موجود ہیں۔