وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے تیل مزید مہنگا ہونے کا اشارہ دے دیا

ہم نیوز  |  Mar 03, 2023

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روپے پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں تیل مزید مہنگا ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس استحکام سے متعلق معاملات پر اتھارٹیز ہیں انہیں بھی اس پر غور کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھتا ہے، ملک چلانا موجودہ غیر یقینی صورت حال میں بہت بڑی بات ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More