اگر مجھے ایسا انصاف ملتا تو ملک ہوا میں اُڑ رہا ہوتا

ہم نیوز  |  Mar 03, 2023

اگر مجھے عمران خان جیسا انصاف ملتا تو ملک ترقی کر رہا ہوتا۔

لندن میں اپنی رہائش کے باہر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ عمران خان کو جس طرح انصاف مل رہا ہے، 2017 میں اگر اس کا آدھا بھی آپ کو مل جاتا تو کیا ہوتا۔

جس کے جواب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہوا میں اڑ رہا ہوتا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان جیسا انصاف مجھے ملتا تو ملک خوشحال ہوتا اور ترقی کرتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More