انڈیا: روس اور امریکہ کی الزام تراشیوں کے بعد جی 20 اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم

بی بی سی اردو  |  Mar 02, 2023

Reutersبھارتی وزیر اعظم نے جی20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے عالمی امور پر اختلافات ایک طرف رکھنے کی درخواست کی ہے

انڈیا میں جی 20 گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں یوکرین پر روس کی جارحانہ کارروائی پر بحث کا غلبہ رہا ہے اور شرکا کی ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی وجہ سے انڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس بغیر کسی مشترکہ اعلامیہ کے اختتام پذیر ہوا ہے۔

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے اختلافات کو ایک طرف رکھنے کی درخواست کی تھی تاہم اس کے باوجود اجلاس میں کشیدگی کی فضا برقرار رہی اور امریکہ اور روس کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے گئے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ اجلاس روس کی بلااشتعال اور بلاجواز جنگ کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغرب پر ’بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینے کے الزامات لگائے۔

انڈیا اس اجلاس میں ترقی پذیر ممالک کو متاثر کرنے والے دیگر مسائل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا تھا، لیکن اجلاس کے بعد اس نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر موجود اختلافات کی وجہ سے مفاہمت کا کوئی امکان نہیں تھا۔

انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا، ’ہم نے کوشش کی، لیکن ملکوں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ تھا۔‘

جی 20 گروپ دنیا کے 19 امیر ترین ممالک اور یورپی یونینپر مشتمل ہے جس کا عالمی اقتصادی پیداوار میں حصہ 85 فیصد ہے۔

اس اجلاس میں شرکت کے لیے روس، امریکہ، اور چین کے وزرائے خارجہ دہلی میں موجود ہیں۔

ایک سابق بھارتی سفارت کار نے بی بی سی کو بتایا کہ یوکرین جنگ پر اختلافات کو نظر انداز کرانے کے لیے انڈیا کو ’کچھ خاص کرنا‘ پڑے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی 20 وزرائے خارجہ سے کہا ہے کہ ہماری ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب عالمی سطح پر گہری تقسیم پائی جاتی ہے۔

اس صورتحال میں سالہا سال کی کامیابیوں کو کھونے کا خدشہ ہے۔ کئی ترقی پذیر ممالکخوراک اور توانائی کی اپنی ضروریات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ناقابل برداشت قرضوں سے نبرد آزما ہیں۔

وہ امیر ممالک کی وجہ سے گلوبل وارمنگ سے بھی سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت نے گلوبل ساؤتھ کو آواز دینے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک لمبے عرصے بعد کسی اجلاس میں انگلش میں خطاب کیا جو ظاہر کرتا ہے کہ انڈیا کتنی شدت سے چاہتا ہے کہ اس کی بات کو سنا جائے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں یوکرین جنگ کا کوئی براہ راست حوالہ نہیں دیا لیکن یہ تسلیم کیا کہ عالمی کشیدگی اس اجلاس میں بات چیت کو متاثر کرے گی۔

انڈیا کے جی 20 اجلاس کے لیے نعرہ ہے’ ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل‘۔

وزیر اعظم مودی نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ اس نعرے کو دل سے قبول کریں اور مسائل پر توجہ مرکوز کریں۔

کانفرنس کے جمعرات کے شیڈول میں غذائی تحفظ، ترقیاتی تعاون، دہشتگردی اور انسانی امداد سے متعلق سیشن شامل ہیں جو جی 20 کی صدارت کے دوران انڈیا کی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔

Getty Imagesروسی وزیر خارجہ سرگئی لوروف روسی وفدکی قیادت کر رہے ہیں

انڈیا کی کوشش ہو گی کہ وہ اسہنگامہ خیز اجلاس میں ثالثی کا کردار نبھائے اور سیاسی طور پر کم متنازعہ امور پر اتفاق رائے کیجانب پیش رفت کی جائے۔

توقعکی جا رہی ہے کہ اس ملاقات کے بعد روس اور امریکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں یوکرین کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آئیں گے۔

گذشتہ ہفتے جی 20 کے وزرائے خزانہ بنگلور (بنگلورو) میں اپنے اجلاس میں کسی مسئلے پر بھی اتفاق رائے پیدا کرنےمیں ناکام رہے تھے۔

روس اور چین دونوں نے ایک اختتامی بیان کے کچھ حصوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس میں روس کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

اس کے بعد انڈیا پر چھوڑ دیا گیا تھا کہ وہ اس اجلاس کا خلاصہ جاری کرے جس میں گروپ کے اندر یوکرین کی صورتحال پر مختلف آرا سامنے آئیں تھیں۔

جمعرات کے اجلاس کے آغاز میں انڈین وزیر اعظم کی تقریر سے یہ واضح تھا کہ انڈیا ایسے معاہدے کرنا چاہتا ہے جو ترقی پذیر دنیا کی مدد کرسکیں اور وہ انڈیا کے عالمی عزائم کو تقویت دے سکیں۔

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی کے پاس یوکرین جنگ کے بارے میں اپنی غیر وابستہ پالیسی کا توازن قائم کرنے کے لیے بہت مہارت سے کام کرنا ہو گا۔

Reuters

مغربی ممالک نے یوکرین کے حوالے سے انڈیا کے موقف پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

انڈیا نے روس پر براہ راست تنقید سے گریز کیا ہے جس کے ساتھ اس کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ اسی دوران انڈیا نے روس سے تیل کی درآمد میں اضافہ کیا جو مغربی ممالک کو اچھا نہیں لگا۔

انڈیا نے یوکرین جنگ کی مذمت کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت بھی نہیں کی ہے۔ انڈیا نے روس سے تیل کی درآمدات میں اضافے کا ہمیشہ دفاع کیا ہے۔

انڈیا نے یوکرین کے بارے میں اپنے بیانات میں ’اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت کے بارے میں بات کی ہے۔

گذشتہ موسم خزاں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی کے بیان کو روس کی بالواسطہ تنقید کے طور پر دیکھا گیا تھا جس میں انھوں نے صدر پوتن کی موجودگی میں کہا تھا کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہے۔

مسٹر مودی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کے باوجود اجلاس کے شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرین پر اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’اس جنگ کی مذمت کی جانی چاہیے۔‘

انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے روس کو یہ باور کرانے کے لیے کہ یوکرینجنگ کو ختم کرنا ہے،بھارت کی سفارتی صلاحیت کو استعمال کیا جائے گا۔

بدھ کے روز انڈیا کے اعلیٰ سفارت کار ونے کواترا نے کہا تھا کہ اگرچہ یوکرین کی جنگ بات چیت کا ایک اہم نقطہ ہوگا، لیکن خوراک، توانائی اور کھاد کی حفاظت سے متعلق سوالات کو اہمیت ملے گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدہ تعلقات بھارت کی اتفاق رائے پیدا کرنے کی صلاحیت کا امتحان لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More