عمران خان اس معاشی تباہی کےذمہ دار صرف اورصرف تم ہو، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو، تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا.

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو۔تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن اللہ سبحان تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی۔ تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 2, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More