نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 20 فیصد مقرر

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری کا پالیسی اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد  شرح سود 17 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گئی۔

— SBP (@StateBank_Pak) March 2, 2023

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر31.5 فیصد ہو گئی ہے۔

شہروں میں مہنگائی میں17 فیصد اضافہ ریکارڈک یا گیا جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح کا تناسب 21.5 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکس چینج ریٹ میں کمی کے نتیجے میں مہنگائی میں خاصا بگاڑ پیدا ہوا،اگلے چند ماہ میں ان تبدیلیوں کا اثر سامنے آئے گا تو مہنگائی مزید بڑھے گی۔

رواں سال اوسط مہنگائی متوقع طور پر27-29 فیصد کی حدود میں ہو گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More