پی ڈی ایم نے 11 ماہ میں روپے کو ذبح کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ قدر میں 62 فیصد سے زائد یا ڈالر کے مقابلے میں 110 روپے کی گراوٹ کی شکل میں پی ڈی ایم نے گیارہ ماہ میں روپے کو عملاً ذبح کر دیا ہے۔

اس سے قرضوں میں 14.3 کھرب کا اضافہ، مہنگائی 75سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قوم تبدیلی حکومت کی سازش کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے جس کے ذریعے سابق چیف آف آرمی سٹاف نے مجرم قوم پر مسلط کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More