75 سالہ شخص کی 70 سالہ عورت سے محبت کی شادی

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

اولڈ ایج ہوم میں پچھتر سالہ شخص بابو راؤ پٹیل نے 70 سالہ انوسیاشندے سے محبت کی شادی کر لی۔

محبت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اندھی ہوتی ہے اور یہ کسی وقت اور کسی عمر بھی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہاپور کے اولڈ ایج ہوم میں ہوا۔

دو سال قبل راؤ پٹیل اور انوسیاشندے جب اولڈ ایج ہوم آئے تو اس وقت دونوں کے لائف پارٹنر اس دنیا سے جا چکے تھے۔ اولڈ ایج ہوم میں ہونے والی ملاقات دوستی سے محبت میں بدل گئی۔

کچھ روز قبل ہی 75 سالہ بابو راؤ پٹیل نے انوسیاشندے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا جسے انوسیاشندے نے بھی قبول کر لیا، اس طرح دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More