پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں مزید اضافہ

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں مزید 8 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے۔

یہ اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے، لیوی 50 روپے تک بڑھائی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر  لیوی بڑھا کر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 45 روپے ہو گئی ہے۔

اسی وجہ سے ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں کمی کرنے کے بجائے اسے پیٹرولیم لیوی سے ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر بالترتیب سات روپے 77 پیسے اور 50 پیسے لیوی کی مد میں بڑھائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More