شہر قائد میں مردم شماری کا عملہ بھی لٹ گیا

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

کراچی میں جاری مردم شماری کی مہم کے دوران لانڈھی میں نامعلوم افراد مردم شماری کے عملے سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

شہر قائد میں موبائل فون اور نقدی چھیننا عام ہو گیا ہے، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکار بھی ان وارداتوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

کراچی میں خانہ شماری کے عمل کے دوران نامعلوم ملزمان مردم شماری کے عملے سے موبائل فون چھین کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کا موقف ہے کہ مردم شماری کے عملے کو سکیورٹی دی گئی ہے جبکہ اپنے موبائل سے ہاتھ دھونے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں اکیلا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More