تحریک انصاف کا انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ، جلسوں کی تیاریاں

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی جلسوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کو انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خود انتخابی مہم کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی تنظیموں کو امیدوار فائنل کرنے کے ساتھ دونوں صوبوں کے پارلیمانی بورڈز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرکے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More