دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ

ہم نیوز  |  Mar 02, 2023

دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی لیپ ٹاپ یوٹیوبر جوڑنے خود تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارتھ کیرولینا کے ایک یوٹیوب جوڑے کے تیار کردہ لیپ ٹاپ کو دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ قرار دیا جا رہا ہے جس کے لیے گنیز بک آو ورلڈ ریکارڈ سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے۔

تیار کردہ اس لیپ ٹاپ کا وزن تقریباً 45 کلو گرام اور اسکرین 43 انچ کی ہے۔ جسے مضبوط بنانے کے لیے بھاری دھاتی پلیٹیں استعمال کی گئی ہیں۔

مذکورہ لیپ ٹاپ کا زیریں حصے کو تختہ پلائی کی لکڑی سے بنایا گیا ہے اور اس میں دھاتی لیور لگا کر اسکرین کو گھمایا گیا ہے۔ اس لیپ ٹاک کے اطراف کی مضبوطی کے لیے فولادی پٹیاں لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس لیپ ٹاک کا کی بورڈ بھی بڑے سائز کا ہے جسے ری ڈریگن کے 605 مشینی کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ماؤس پیڈ کی جگہ ٹیبلٹ جتنا ٹچ پیڈ نصب کیا گیا ہے جو اس کی جدت میں اضافہ کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More