تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، مسافر ٹرین حادثے سے بچ گئی، ریلوے اہلکار شہید

ہم نیوز  |  Mar 01, 2023

رحیم یار خان: ریلوے ملازم نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا اور شہادت کے درجے پہ فائز ہو گیا، واقعہ ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ریلوے حکام کے مطابق تحریک کار ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو کھول رہے تھے کہ پیٹرولنگ اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گیا۔

ریلوے کے پیٹرولنگ اہلکار کے آنے اور اس کی جانب سے کی جانے والی مزاحمت پر تخریب کاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار کی شہادت ہو گئی لیکن تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

حکام کے مطابق تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہونے کی وجہ سے کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پیٹرولنگ اہلکار نے تخریب کاروں کے آگےسینہ سپر ہو کربہادری کی مثال قائم کی، واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹسبزل میں درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More