ترک صدر کا 14 مئی کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 01, 2023

ترکیے کے صدر طیب ایردوان نے 14 مئی کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

العربیہ اردو کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ یہ قوم 14 مئی کو وہ کرے گی جو ضروری ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق صدرایردوآن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ جون میں تعطیلات سے بچنے کے لیے مئی میں انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وہ اپنے اقتدارکو تیسری دہائی تک طول دینا چاہتے ہیں لیکن رائے عامہ کے جائزوں سے پتاچلتا ہے کہ آیندہ انتخابات ان کے لیے اب تک کا سب سے بڑا سیاسی چیلنج پیش کریں گے۔

گذشتہ ماہ تباہ کن زلزلے کے بعد سے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ممکنہ وقت کے بارے میں متضاد اشارے مل رہے تھے۔

کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ انھیں اس سال کے آخر تک ملتوی کیا جاسکتا ہے یا 18 جون کو شیڈول کے مطابق منعقد کیا جاسکتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More