ہمارے اعمال اچھے ہوں گے تو اچھے لوگ آئیں گے،کیپٹن(ر) صفدر

ہم نیوز  |  Mar 01, 2023

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ہمارے اعمال اچھے ہوں گے تو اچھے لوگ آئیں گے۔

وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ،سیاستدانوں کو کام کرنے دیا جائے، انہیں معلوم ہے کہ کب الیکشن کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں آئین میں الیکشن کروانے میں 90 دن کی پابندی ہے،الیکشن ضروری تھا تو استعفے کیوں دیئے ،اسمبلیاں کیوں توڑیں ؟

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن چوری نہ ہوتا تو آج نواز شریف وزیر اعظم ہوتے، ابھی الیکشن نہیں ہوں گے، ہمارے اعمال اچھے ہوں گے تو اچھے لوگ آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More