عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے اورانتخابی مہم کے آغاز کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 01, 2023

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک معطل کردی۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے  جیل بھرو تحریک معطل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب  میں انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہیں۔ آئین کا تحفظ  سپریم کورٹ کا فرض تھا۔ اور معزز ججز نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سےنبھایا ہے۔

ہم عدالتِ عظمیٰ کےفیصلےکا خیرمقدم کرتےہیں۔آئین کا تحفظ SC کا فرض تھا اور معززججز نےآج اپنےفیصلےکےذریعےیہ فرض نہایت بہادری سےنبھایاہے۔یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے۔ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہےہیں اور KP اور پنجاب میں انتخابی مہم کیجانب بڑھ رہےہیں۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

انہوں نے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے۔ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہے ہیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کیجانب بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More