عثمان بزدار کے سابق مشیر کے گھر پر چھاپہ، 15 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد

اردو نیوز  |  Mar 01, 2023

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ’سابق وزیراعلٰی عثمان بزدار کی حکومت کے سابق مشیر زراعت عبدالحئی دستی کی رہائش گاہ سے 15 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

منگل کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ ’مظفرگڑھ میں مارے گئے چھاپے کے دوران ٹھیکوں کے کمیشن اور عدم اعتماد کے دوران وصول شدہ سیاسی رشوت کی خطیر رقم برآمد کی گئی ہے۔‘سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق ’ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا گیا تھا جنہوں نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر عبدالحئی دستی کے گھر کی تلاشی لی تو بھاری مقدار میں ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔‘ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ’15 کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار روپے کی خطیر رقم کو دو تجوریوں میں چھپایا گیا تھا۔‘سہیل ظفر چٹھہ’یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئے کمیشن اور عدم اعتماد کے دوران دی گئی سیاسی رشوت کی ہے اور اسے گننے میں کئی گھنٹے لگے۔‘

بزدار حکومت کے سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر ٹھیکوں کے کمیشن اور عدم اعتماد کے دورانُ وصول شدہ سیاسی رشوت کی ایک خطیر رقم چھاپے میں برآمد۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا جنہوں نے مجاز عدالت۔۔ pic.twitter.com/owbBxNPdfh

— Sohail Zafar Chattha (@SZChatthaPSP) February 28, 2023

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ ’کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں۔‘

عبدالحئی دستی 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 270 مظفرگڑھ سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔‘

بعدازاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور انہیں وزیراعلٰی عثمان بزدار کا مشیر برائے زراعت مقرر کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More