ٹرینیں ٹکرا گئیں، 15سے زائد اموات

ہم نیوز  |  Mar 01, 2023

ایتھنز: یونان میں 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 15 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرینیں ٹکرانے کا واقعہ ایتھنز کے قریب پیش جہاں جس میں 15 سے زائد افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے میں مسافر ٹرین اور مخالف سمت سے آنے والی مال بردار ٹرین آپس میں ٹکرائیں۔

حادثے کے فوری بعد جائے وقوع پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حادثے کے فوری بعد ٹرینوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائر بریگیڈ کی 17 سے زائد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سرکاری حکام کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور ہر طرف چیخ و پکار شروع ہو گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More