چوروں نے نیشنل نیوز ایجنسی ہی چوری کر لی

ہم نیوز  |  Mar 01, 2023

بیروت: لبنان میں سرکاری خبر رساں ایجنسی کے آرکائیو سے 1961 سے لے کر اب تک تصاویر پر مشتمل سرور کو چوری کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے چور کئی کمپیوٹرز بھی لے اڑے۔ سیکیورٹی اور قانونی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

لبنان کی نگران حکومت کے وزیر اطلاعات زیاد المکاری نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے وہ ایک قومی جرم ہے اور تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ لبنان گزشتہ کئی ماہ سے سیاسی بحران کا شکار ہے اور مقامی کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں اپنی 95 فیصد اہمیت کھو چکا ہے۔ کئی سرکاری ادارے اپنے دفاتر میں آنے والے ملازمین کی تعداد میں کمی اور نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے سیکیورٹی اور تحفظ کے ملازمین میں کمی کا شکار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More